Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کرکٹ میں نئے فارمیٹ کا اضافہ، اب میچ 3 ٹیموں کے درمیان ہوگا

اپ ڈیٹ 18 جون 2020 06:22am

کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب اس کھیل میں ایک نیا فارمیٹ متعارف کروادیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی، سپرسکسز، ڈبل وکٹ، دی ہنڈرڈ اور ٹی ٹین کے بعد ایک اور فارمیٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے "تھری ٹی سی فارمیٹ"، یعنی تھری ٹیم کرکٹ فارمیٹ متعارف کرادیا ہے جس میں ایک میچ دو کے بجائے تین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ ہر ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق، پہلا تھری ٹی سی میچ 27 جون کو ہوگا جس میں اے بی ڈی ویلیئرز، رباڈا اور کوئنٹن ڈی کاک مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

3 Teams, 2 halves, one match- Cricket South Africa reveals the ...

میچ میں جنوبی افریقہ کے 24 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔ میچ مجموعی طور پر 36 اوورز کا ہوگا جس میں اٹھارہ اوورز پہلے ہاف میں اور باقی اٹھارہ دوسرے ہاف میں ہوں گے۔

ہر ٹیم آٹھ، آٹھ پلیئرز پر مشتمل ہوگی اور 12 اوورز کی بیٹنگ کرے گی۔ بارہ اوورز میں سے 6 اوورز پہلے ہاف میں ایک ٹیم کیخلاف اور باقی چھ اوورز دوسرے ہاف میں اگلی ٹیم کیخلاف ہوں گے۔

اس دوران اگر سات وکٹیں گرگئیں تو آٹھواں کھلاڑی تنہا بیٹنگ کرے گا لیکن وہ صرف چوکے ، چھکے یا ڈبل میں رنز بنانے کا اہل ہوگا۔

میچ میں شریک ٹیمیں تین پوزیشن میں ہوں گی بیٹنگ سائیڈ، بولنگ سائیڈ اور ڈگ آؤٹ سائیڈ۔ پہلے ہاف میں ان پوزیشن کیلئے قرعہ اندازی ہوگی جب کہ دوسرے ہاف میں بیٹنگ آرڈر پہلے ہاف میں زیادہ رنز بنانے والی ٹیموں کے حساب سے ہوگا۔

میچ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز ہوں گے، زیادہ رنز بنانے والی ٹیم گولڈ میڈل کی حقدار ہوگی، اگر دو ٹیموں میں ٹائی ہوا تو پھر سپر اوور گولڈ کا فیصلہ کرے گا اور اگر تینوں ٹیموں میں ٹائی ہوا تو تینوں ہی ٹیمیں گولڈ کی حقدار ہوں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div